حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
Web Desk
24 November 2026
یمن کے جنوبی صوبے لحج میں حوثی ملیشیا نے شہری گاڑیوں پر شدید گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
یمنی افواج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثی ملیشیا نے ان حملوں کے دوران مسافر بسوں اور مال بردار ٹرکوں کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ یمنی فوج کا مزید کہنا ہے کہ صوبہ لحج اور تعز کو آپس میں ملانے والی اہم شاہراہ پر گزرنے والی شہری گاڑیاں اس گولہ باری کی زد میں آئیں، جن کا کسی بھی قسم کی فوجی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
یمنی افواج نے حوثی ملیشیا کے اس حملے کو کھلی دہشت گردی اور سنگین جنگی جرم قرار دیا ہے، جبکہ عسکری ترجمان ماجد النزیلی نے نہتے شہری مسافروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026
پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026