LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی

اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید

Web Desk

24 November 2026

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) کا 35 سالہ ملازم شہید ہو گیا، جبکہ مغربی غزہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنائے جانے سے دو مزید فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے میں شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں پانی کے کنویں پر کام کرنے والا انروا کا اہلکار نشانہ بنا۔ انروا کے ترجمان نے فضائی حملے میں اپنے کارکن کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جبکہ مغربی غزہ میں ایک گاڑی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2025ء کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 1,600 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کا اس وقت بھی غزہ کی پٹی کے تقریباً دو تہائی حصے پر کنٹرول برقرار ہے۔