LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی

امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع

Web Desk

24 November 2026

امریکی سینیٹ کی ہوم لینڈ سکیورٹی اینڈ گورنمنٹل افیئرز کمیٹی کی نامزد سربراہ سینیٹر میگی حسن نے نائب صدر جے ڈی وینس کے خلاف وینزویلا کے تیل کے معاہدوں میں مبینہ اثر و رسوخ کے استعمال پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر میگی حسن نے نائب صدر جے ڈی وینس پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی سے قبل ایک سیاسی عطیہ دہندہ اور تیل کے تاجر جان ایڈیسن سے خفیہ ملاقات کی، تاکہ انہیں وینزویلا کے تیل کی فروخت کا اربوں ڈالر مالیت کا منافع بخش معاہدہ دلانے میں مدد دی جا سکے۔ فلائٹ ریکارڈز میں جے ڈی وینس اور جان ایڈیسن کے طیاروں کی ایک ہی روز ریاست مونٹانا میں موجودگی کا انکشاف سامنے آنے کے بعد سینیٹر میگی حسن نے نائب صدر کے دفتر کو خط لکھ کر 14 دسمبر تک تمام متعلقہ ریکارڈ اور رابطوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

دوسری جانب نائب صدر جے ڈی وینس کے پریس سیکرٹری لیوک شروڈر اور تاجر جان ایڈیسن نے کسی بھی خفیہ ملاقات کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی ملاقات سرے سے ہوئی ہی نہیں۔

ادھر امریکی محکمہ توانائی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی کے دو روز بعد وزیر توانائی کرس رائٹ نے جان ایڈیسن کی کمپنی ’ویٹول‘ (Vitol) کو وینزویلا کا تیل فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی، جس کے نتیجے میں اس معاہدے سے انہیں کروڑوں ڈالر منافع حاصل ہوا۔