LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن

امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد

Web Desk

24 November 2026

ایران کے قائم مقام وزیرِ تیل حمید بورد نے کہا ہے کہ ملک کی تیل کی برآمدات کو صفر پر لانے سے متعلق امریکی بیانات کے باوجود ایران تیل برآمد کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے قائم مقام وزیرِ تیل حمید بورد نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے حالتِ جنگ میں ہونے کے باعث تہران تیل کی فروخت کی حکمتِ عملی عوامی سطح پر ظاہر نہیں کرے گا، تاہم ہم اپنا کام مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حمید بورد نے کہا کہ ہم جنگ کی حالت میں ہیں اور تیل کی فروخت ہماری جنگی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، اس لیے ہم میڈیا میں ان حربوں پر بات نہیں کرتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی خام تیل کی پیداوار مکمل طور پر مستحکم ہے جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

قائم مقام وزیرِ تیل کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پٹرول کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایران ڈیزل ایندھن کی برآمدات کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔