خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
Web Desk
24 November 2026
خوشبوؤں اور محبتوں کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی 74ویں سالگرہ آج ملک بھر میں ادبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
پروین شاکر اپنی منفرد اور دلکش شاعری کی صورت میں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ محبت، خوشبو، پھول، ہوا اور تتلی جیسے لطیف استعاروں کا ذکر ان کے اشعار میں جا بجا ملتا ہے۔ 24 نومبر 1952ء کو کراچی کے ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہونے والی پروین شاکر نے نوعمری میں ہی ادبی سفر کا آغاز کر دیا تھا؛ انہوں نے نثر نگاری بھی کی تاہم شاعری نے انہیں اصل شناخت دی اور غزلوں و نظموں کے ذریعے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔
ان کا ابتدائی قلمی نام “بینا” تھا۔ 1976ء میں ان کا پہلا شعری مجموعہ “خوشبو” منظر عام پر آیا جس نے ادبی حلقوں میں تہلکہ مچا دیا اور انہیں “خوشبو کی شاعرہ” کا خطاب ملا۔ ان کی دیگر معروف تصانیف میں صد برگ، خود کلامی، انکار، ماہِ تمام، کفِ آئینہ اور گوشۂ چشم شامل ہیں۔
اردو ادب کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں پروین شاکر کو آدم جی ادبی ایوارڈ اور 1990ء میں ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ پروین شاکر 26 دسمبر 1994ء کو 42 برس کی عمر میں اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انتقال کر گئی تھیں، تاہم اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ آج بھی اردو ادب میں زندہ و جاوید ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026
امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد
24 November 2026
ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن
24 November 2026
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
24 November 2026
سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
24 November 2026
روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن
24 November 2026
نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان
24 November 2026
مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ
24 November 2026