بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
24 November 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جبکہ دوطرفہ تجارتی روابط میں مزید اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دریں اثنا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی بلاول ہاؤس میں الگ ملاقات کی، جس میں ملک اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ
24 November 2026
عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری
24 November 2026
خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
24 November 2026
ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب
24 November 2026
کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک
24 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026