وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
Web Desk
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ ماسکو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کو انتہائی تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی توجہ دوطرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ تجارت، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر مرکوز ہے، اسی لیے ان شعبوں سے متعلق مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، جبکہ اسلام آباد سے ماسکو کے لیے پہلی مال بردار ٹرین رواں سال کے اختتام تک روانہ ہو گی جو اسلام آباد، کوئٹہ اور تفتان کے راستے ایران سے گزرتی ہوئی روس پہنچے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا پہلا سرکاری تین روزہ دورہ کریں گے، جس کا بنیادی مقصد دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانا اور توانائی و سرمایہ کاری کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026