مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
Web Desk
22 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب امن، محبت، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ہے، اور بابا گرو نانک امن، محبت اور بھائی چارے کے علمبردار تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سکھ برادری کے لیے پاکستان میں واقع ان کے مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کے سلسلے میں بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتری ہمارے معزز مہمان ہیں اور ان کی مہمان نوازی و سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ان کی آمد پر پرتپاک استقبال پاکستان کی مذہبی رواداری اور روایتی مہمان نوازی کا مظہر ہے۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی مذہبی رسومات کی آزادی سے ادائیگی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور مذہبی سیاحت کا فروغ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور پُرامن تشخص اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026