موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
Web Desk
22 November 2026
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔
نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سویلائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ 2022ء کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں تقریباً 1700 افراد جاں بحق ہوئے اور اس سیلاب میں سندھ کا بیشتر حصہ زیرِ آب آ گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگست 2022ء کے دوران لاڑکانہ میں موہنجو دڑو کے آثارِ قدیمہ پر ریکارڈ بارشیں ہوئیں، جن کے باعث ساڑھے چار ہزار سال قدیم موہنجو دڑو کی کئی دیواریں گر گئیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے قدیم تہذیبی و تاریخی ورثے کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین وادی سندھ اور گندھارا کی قدیم تہذیبوں کا مرکز رہی ہے اور اسلام آباد کے گرد و نواح میں بھی مختلف تاریخی تہذیبوں کے آثار موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندھارا کا بدھ فنِ تعمیر شاہراہِ ریشم کے ذریعے وسطی ایشیا اور چین تک پہنچا، جبکہ پاکستان کے تاریخی و ثقافتی روابط شمال کی جانب بخارا اور سمرقند تک پھیلے ہوئے ہیں
متعلقہ عنوانات
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026