مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
Web Desk
22 November 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملک کے سیاسی ماحول میں بڑھتی ہوئی تلخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے انہیں ضرور غلط کہا جائے گا، تاہم دشنام طرازی کے بغیر بھی مہذب سیاست کی جا سکتی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سیاسی قائدین کو وضع داری اور بصیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور مسائل مذاکرات و بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں، کیونکہ اتنی تلخیاں نہیں بڑھنی چاہئیں کہ سیاسی رہنما ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کے قابل بھی نہ رہیں۔ وفاقی وزراء کے بیانات اور سیاسی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان کی سیاسی تربیت ایسی نہیں کہ کسی کو گالیاں دیں، مولانا فضل الرحمان کو گالیاں دینے کی بات درست نہیں جبکہ شوکت یوسفزئی کو ٹی وی پر روتے ہوئے دیکھا تھا جنہیں گالیاں ان کے اپنے ہی لوگوں نے دی تھیں۔ سافٹ ویئر سے متعلق سوالات کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ان کا سافٹ ویئر بالکل ٹھیک ہے، سوال کرنے والے اپنے سافٹ ویئر کے بارے میں بتائیں، جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنڈم بلوچستان اور خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ سندھ اور پنجاب کا مسئلہ ہے اور وہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے نمائندے ہیں جنہوں نے انہیں یہ آئینی ذمہ داری سونپی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026