LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا اسرائیلی فوج کا غزہ میں خوراک سے بھرے ٹرک پر حملہ، 3 فلسطینی شہید امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا مصنوعی ذہانت کی جنگوں میں انسانوں کے تحفظ کیلئے عالمی قوانین ناگزیر: چیف جسٹس آزاد کشمیر یوکرینی حملوں کے بعد کریمیا پل پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی: روسی نائب وزیراعظم ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان کھیلوں کے میدان آباد، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی: گورنر خیبرپختونخوا مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک قطری وفد کا تہران کا دورہ، ایران کا مؤقف مخالف فریقوں اور ثالثوں تک پہنچا دیا گیا اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے 138 بک لیٹس چوری، ملازم گرفتار آزاد کشمیر کی صورتحال کا حل سیاسی مذاکرات ہیں: سردار تنویر الیاس ایرانی فوج کا امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو جاری تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 5 افراد جاں بحق

اسرائیلی فوج کا غزہ میں خوراک سے بھرے ٹرک پر حملہ، 3 فلسطینی شہید

Web Desk

22 November 2026

غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج نے خوراک سے بھرے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق نشانہ بننے والی گاڑی میں امدادی تنظیم ’ورلڈ سینٹرل کچن‘ کے لوگو والے کاغذات بھی موجود تھے، تاہم ورلڈ سینٹرل کچن نے حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ورلڈ سینٹرل کچن کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور ماضی میں تنظیم کے ساتھ کام کر چکا تھا، تاہم یہ گاڑی نہ تو تنظیم کی ملکیت تھی اور نہ ہی اس کے زیرِ استعمال تھی۔ تنظیم نے واضح کیا کہ حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی سے اس کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرک میں اسلامی جہاد کے ارکان کے لیے خوراک لے جائی جا رہی تھی۔

حملے کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے دعوے اور ورلڈ سینٹرل کچن کے مؤقف میں تضاد سامنے آیا ہے، جبکہ واقعے میں شہید ہونے والے 3 فلسطینیوں کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔