LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا اسرائیلی فوج کا غزہ میں خوراک سے بھرے ٹرک پر حملہ، 3 فلسطینی شہید امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا مصنوعی ذہانت کی جنگوں میں انسانوں کے تحفظ کیلئے عالمی قوانین ناگزیر: چیف جسٹس آزاد کشمیر یوکرینی حملوں کے بعد کریمیا پل پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی: روسی نائب وزیراعظم ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان کھیلوں کے میدان آباد، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی: گورنر خیبرپختونخوا مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک قطری وفد کا تہران کا دورہ، ایران کا مؤقف مخالف فریقوں اور ثالثوں تک پہنچا دیا گیا اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے 138 بک لیٹس چوری، ملازم گرفتار آزاد کشمیر کی صورتحال کا حل سیاسی مذاکرات ہیں: سردار تنویر الیاس ایرانی فوج کا امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو جاری تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 5 افراد جاں بحق

یوکرینی حملوں کے بعد کریمیا پل پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی: روسی نائب وزیراعظم

Web Desk

21 November 2026

روس نے یوکرینی حملوں کے بعد آبنائے کرچ پر واقع کریمیا پل کے ریلوے حصے پر ٹرینوں کی آمدورفت مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

روسی نائب وزیراعظم آندرے نکیتن نے ہفتہ 21 نومبر کو بتایا کہ کریمیا پل کے ریلوے حصے پر ٹرینوں کی نقل و حرکت مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور تمام ٹرینیں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔

روسی حکام کے مطابق 16، 17 اور 18 نومبر کو یوکرینی افواج کی جانب سے کریمیا پل کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پل کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا اور ٹرانسپورٹ کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ ان حملوں کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ریلوے ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی، جس سے مسافر ٹرینوں کی روانگی اور آمد میں تاخیر ہوئی۔

روسی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق مرمت اور حفاظتی جانچ کے بعد پہلے ایک ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کی گئی، جبکہ بعد ازاں دونوں ریلوے ٹریک مکمل طور پر فعال کر دیے گئے۔

دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ حملوں کے نتیجے میں تاخیر کا شکار ہونے والی مسافر ٹرینیں بھی اپنی منزلوں تک پہنچ گئی ہیں، اور سینٹ پیٹرزبرگ و ماسکو سے کریمیا جانے والی ٹرینوں کی آمدورفت دوبارہ معمول پر آ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آبنائے کرچ پر تعمیر کیا گیا کریمیا پل روس اور کریمیا کے درمیان سڑک اور ریلوے رابطے کا ایک نہایت اہم ذریعہ ہے، جس کے ذریعے مسافروں کے ساتھ ساتھ تجارتی سامان کی نقل و حمل بھی کی جاتی ہے۔

روسی حکام نے مزید کہا کہ ریلوے ٹریفک مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے، تاہم پل کے دیگر متاثرہ حصوں کی مرمت اور بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔