آزاد کشمیر کی صورتحال کا حل سیاسی مذاکرات ہیں: سردار تنویر الیاس
Web Desk
21 November 2026
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں موجودہ صورتِ حال کا پائیدار حل صرف سیاسی مذاکرات ہیں، جبکہ بندوق اٹھانا اور ریاستی اداروں کے سامنے کھڑے ہونا کسی صورت درست اقدام نہیں۔
راولاکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ راولاکوٹ اور پونچھ کے عوام کو درپیش مشکلات سے نکالنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اور عوام اس وقت جس کرب اور پریشانی سے گزر رہے ہیں اسے کسی طور نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں مسلح جدوجہد اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف مسلح جدوجہد کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے تمام سیاسی قیادت اور سماجی حلقوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ راولاکوٹ اور پونچھ کے حالات بہتر بنانے کے لیے سیاسی سطح پر سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سردار حسن ابراہیم خان کے پلیٹ فارم سے دو روز بعد دوبارہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا، جس کا مقصد آزاد کشمیر میں پائیدار امن، استحکام اور عوام کے لیے پُرامن زندگی کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں خوراک سے بھرے ٹرک پر حملہ، 3 فلسطینی شہید
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
مصنوعی ذہانت کی جنگوں میں انسانوں کے تحفظ کیلئے عالمی قوانین ناگزیر: چیف جسٹس آزاد کشمیر
21 November 2026
یوکرینی حملوں کے بعد کریمیا پل پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی: روسی نائب وزیراعظم
21 November 2026
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
21 November 2026