تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 5 افراد جاں بحق
Web Desk
21 November 2026
خالق آباد کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اس افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ احرام، 6 سالہ دعا فاطمہ، 10 سالہ سمیع اللہ اور 20 سالہ عادل سمیت ایک خاتون شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار خالق آباد سے جوہرآباد میں واقع اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر حادثے کا شکار ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے پانچوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا
متعلقہ عنوانات
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں خوراک سے بھرے ٹرک پر حملہ، 3 فلسطینی شہید
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
مصنوعی ذہانت کی جنگوں میں انسانوں کے تحفظ کیلئے عالمی قوانین ناگزیر: چیف جسٹس آزاد کشمیر
21 November 2026
یوکرینی حملوں کے بعد کریمیا پل پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی: روسی نائب وزیراعظم
21 November 2026
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
21 November 2026