LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: امریکی سفارتخانہ پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا اگر ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ جائیں تو دنیا کا کوئی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا،،مصطفیٰ کمال مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رکن ممالک کے اجتماعی دفاع اور علاقائی استحکام کے عزم کا مظہر ہے، معاہدے کا آئندہ اجلاس زرعی و غذائی تحفظ کی بگڑتی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلایا جائے، پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے

Web Desk

20 November 2026

پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے غیر سفارتی، غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی الزامات پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابلِ قبول مداخلت اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے فورم پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کا پاکستانی نمائندے نے فوری اور مؤثر انداز میں بھرپور جواب دیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت الزام تراشی کے بجائے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے پاکستان کے جائز تحفظات کا جواب دے، جبکہ پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی کے خلاف بھارتی دشمنی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی براہِ راست ملوث ہے، اور پاکستان عالمی برادری کے سامنے متعدد بار خطے میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے پر اپنے شدید تحفظات اٹھا چکا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوامِ متحدہ میں جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے کے بجائے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے۔