ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی
Web Desk
20 November 2026
ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 10.41 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات (PBS) نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم مجموعی اشاریے میں کمی دیکھنے میں آئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے نمایاں کمی ٹماٹر کی قیمت میں ہوئی جو 30.55 فیصد سستا ہوا، جبکہ پیاز کی قیمت میں 9.17 فیصد، ایل پی جی 6.46 فیصد، پیٹرول 3.87 فیصد، ڈیزل 2.46 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 0.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں انڈے 8.84 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ آلو 8.07 فیصد، آٹا 4.42 فیصد، زندہ برائلر مرغی 3.01 فیصد، کیلے 1.74 فیصد اور کپڑے (جارجٹ) کی قیمت میں 1.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں سالانہ بنیادوں پر قیمتوں کے تقابلی جائزے کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 87.99 فیصد، آٹا 44.20 فیصد اور بجلی کے سہ ماہی ٹیرف میں 36.30 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ڈیزل 24.84 فیصد، مرغی 24.35 فیصد، پیاز 24.05 فیصد اور پیٹرول 21.35 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر آلو کی قیمت میں 27.13 فیصد، چینی 26.24 فیصد اور ٹماٹر 20.86 فیصد سستے ہوئے، جبکہ انڈوں کی قیمت میں 16.10 فیصد، نمک 11.03 فیصد اور دال مسور کی قیمت میں 6.90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
20 November 2026
جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی
20 November 2026
وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ
20 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
20 November 2026
وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو
20 November 2026
سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی
20 November 2026
شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک
20 November 2026
پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: امریکی سفارتخانہ
20 November 2026