سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی
Web Desk
20 November 2026
امریکی شرحِ سود میں اضافے کے اندازوں کے باعث عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 15 ہزار 400 روپے کی نمایاں کمی کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 203 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان غالب رہا، جہاں سونے کا بھاؤ 154 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 3 ہزار 573 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
20 November 2026
جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی
20 November 2026
وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ
20 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
20 November 2026
وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو
20 November 2026
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی
20 November 2026
شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک
20 November 2026
پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: امریکی سفارتخانہ
20 November 2026