LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: امریکی سفارتخانہ پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا چیمپئن بن گیا اگر ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ جائیں تو دنیا کا کوئی بھی ہیلتھ کیئر سسٹم اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا،،مصطفیٰ کمال مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رکن ممالک کے اجتماعی دفاع اور علاقائی استحکام کے عزم کا مظہر ہے، معاہدے کا آئندہ اجلاس زرعی و غذائی تحفظ کی بگڑتی صورتحال پر فوری ای سی سی اجلاس بلایا جائے، پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کے نئے باب کا آغاز، توانائی کے معاہدوں پر دستخط کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی

شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک

Web Desk

20 November 2026

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشے میں خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ’عزمِ استحکام‘ وژن کے تحت میر علی میں فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر آپریشن کیا، جس کے دوران رکشے میں سوار ہو کر خواتین کا روپ دھار کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے  دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا یہ فعل نہ صرف اخلاقی اقدار کے منافی ہے بلکہ خواتین کی حرمت کے استحصال کا بھی باعث ہے، جبکہ خارجی دہشت گرد ایسے اوچھے اور گھٹیا ہتھکنڈوں کے ذریعے سکیورٹی فورسز کی گرفت سے بچنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان عناصر کے مساجد اور شہری آبادی میں چھپنے اور وہاں بارودی مواد رکھنے کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں  دہشت گرد اپنی کارروائیوں کے دوران معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔