پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: امریکی سفارتخانہ
Web Desk
20 November 2026
امریکا نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اہم معدنیات (Critical Minerals) کے شعبے میں تعاون ٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر مختلف ملاقاتوں اور سرگرمیوں کے دوران امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر اہم معدنیات کے شعبے میں موجود وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جس سے دونوں ممالک مشترکہ طور پر ترقی اور خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی سفارت خانے کے ترجمان کین ہیرلسن نے بتایا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند امریکی کمپنیاں کان کنی، پراسیسنگ اور ریفائننگ کے شعبوں میں عالمی معیار کی جدید مہارت فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاری سے پاکستانی شہریوں کے لیے روزگار اور پیشہ ورانہ تربیت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے اور یہ شعبہ اس کی اولین ترجیحات میں سرِفہرست ہے۔
دوسری جانب امریکی میرینز کی 251 ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی میرینز 1949ء سے دنیا بھر میں امریکی سفارتی تنصیبات کے تحفظ کی اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، اور سالگرہ کے اس موقع پر ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے
20 November 2026
جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی
20 November 2026
وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ
20 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
20 November 2026
وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو
20 November 2026
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی
20 November 2026
سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی
20 November 2026
شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک
20 November 2026