LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا: ذرائع خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف، اسے ختم ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا وزیراعظم کو موقع نہیں دیا گیا، عوامی مسائل پر فوکس کریں: بلاول بھٹو ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد کمی، سالانہ شرح 10.41 فیصد ہوگئی سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی شمالی وزیرستان: خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاک

شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار

Web Desk

20 November 2026

پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کی کوشش اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق تھانہ ملت پارک پولیس نے گلوکارہ شازیہ منظور کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے بروقت کارروائی عمل میں لائی اور مقدمے میں نامزد دو ملزمان سہیل اور بینش کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پر معروف گلوکارہ سے ان کی جائیداد کے کاغذات پر زبردستی دستخط کروانے اور متنازع جائیداد پر پہنچ کر وہاں مقیم کرایہ داروں کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اور خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے جس کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ واردات میں ملوث دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واضح کیا ہے کہ شہر میں قبضہ مافیا، خواتین کو ہراساں کرنے اور شہریوں کے حقوق غصب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔