LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا

ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

Web Desk

20 November 2026

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بچوں کی تعلیم، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی آگاہی کے فروغ کے لیے دو بڑے عجائب گھروں میں خصوصی تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

اماراتی وزارتِ خاندان اور ابوظہبی ارلی چائلڈہڈ اتھارٹی کے باہمی تعاون سے شروع کی گئی اس مہم کے تحت 3 سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو مفت تعلیمی اور تفریحی تجربات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام میں زاید نیشنل میوزیم اور نیچرل ہسٹری میوزیم ابوظہبی شریک ہیں۔ منتظمین کے مطابق نیچرل ہسٹری میوزیم میں خصوصی سرگرمیاں 14 سے 22 نومبر تک جبکہ زاید نیشنل میوزیم میں 16 سے 22 نومبر تک جاری رہیں گی، جہاں بچوں کو کھیل، مشاہدے اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی تاریخ، ثقافتی ورثے اور قدرتی ماحول سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔

پروگرام میں تقریباً 2 ہزار بچوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ والدین اور خاندانوں کو بھی بچوں کے ساتھ ان تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بھرپور موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزیرِ خاندان ثنا بنت محمد سہیل نے عجائب گھروں کا دورہ کر کے بچوں کے لیے ترتیب دی گئی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور انہیں فراہم کیے جانے والے تعلیمی مواقع کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد بچوں میں سیکھنے، نئی چیزیں دریافت کرنے اور قدرتی ماحول کو سمجھنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

منتظمین کے مطابق ان سرگرمیوں میں شرکت کے لیے کسی پیشگی بکنگ کی ضرورت نہیں ہے اور خاندان براہِ راست متعلقہ عجائب گھروں کے استقبالیہ کاؤنٹرز سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ یہ سرگرمیاں متحدہ عرب امارات میں 16 سے 22 نومبر تک منائے جانے والے ’ابتدائی بچپن کے ہفتے‘ (ارلی چائلڈہڈ ویک) کا حصہ ہیں، جس کے تحت ملک بھر میں 130 سے زائد شراکت دار اداروں کے تعاون سے 300 سے زیادہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد بچوں کی ابتدائی نشوونما، خاندانی شرکت اور تخلیقی تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، جبکہ عجائب گھروں میں متعارف کروائے گئے ان خصوصی تجربات کو مستقبل میں مستقل پروگراموں کا حصہ بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔