عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم
Web Desk
19 November 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کے خلاف دائر توہینِ عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پندرہ روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری محمد شریف کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کو پندرہ روز کے اندر نادرا ای بیلٹنگ اور مروجہ پالیسی کے تحت بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ حکم کی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں چیئرمین سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہو کر وضاحت دینا ہوگی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کے وکیل نے 29 جنوری 2026ء کو عدالت میں بیان دیا تھا کہ ایک ماہ کے اندر درخواستوں پر غور کر کے انہیں نادرا ای بیلٹنگ میں شامل کر لیا جائے گا، جس کی بنیاد پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی تھی۔ سی ڈی اے کے وکیل کے مطابق معاملے کے بعض پہلوؤں کی وضاحت درکار ہے اور اتھارٹی اس ضمن میں مزید مواد عدالت میں پیش کرے گی۔
حکم نامے کے مطابق درخواست گزاروں کے وکیل نے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن سی ڈی اے کا 26 جنوری 2026ء کا خط بھی عدالت میں پیش کیا، جس کے مطابق ممبر اسٹیٹ اور ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی منظوری سے ایک ماہ میں نادرا بیلٹنگ کے ذریعے پلاٹ الاٹمنٹ کا فیصلہ ہوا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجاز اتھارٹی کی باقاعدہ منظوری کے باعث سی ڈی اے اپنے فیصلے پر عمل درآمد کی پابند ہے۔ سماعت کے دوران سی ڈی اے کی جانب سے وکیل کاشف ملک جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل حسنین حیدر تھہیم نے کیس کی پیروی کی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
19 November 2026
مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی
19 November 2026
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
19 November 2026
ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر
19 November 2026
چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
19 November 2026