اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
Web Desk
17 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید اووزگلدیویچ میریدوف کے درمیان پاکستان اور ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس سے قبل اہم ملاقات ہوئی، جس میں زیرِ التوا مسائل کے حل اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جہاں اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔ بعدازاں مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ فورم دونوں برادر ممالک کی تاریخی دوستی کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنے کا اہم ذریعہ ہے اور متعلقہ وزارتوں کو طے شدہ امور پر عملی پیش رفت یقینی بنانی ہوگی۔ اس موقع پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میریدوف نے شاندار میزبانی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے روابط کے فروغ اور دوطرفہ امور کے پائیدار حل کے لیے پُرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پاگئے
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف
17 November 2026
ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس
17 November 2026
بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور
17 November 2026