LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف چار ماہ خسارے کے بعد ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ عراقچی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور ٹرمپ اہم دورہ چین سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج طبیعت میں بہتری آنے پر شاہ محمود قریشی پی آئی سی سے ڈسچارج، سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل

ایسا قصبہ جہاں 18 نومبر سے 2 ماہ طویل رات کا آغاز ہوگا

Web Desk

17 November 2026

امریکی ریاست الاسکا کے انتہائی شمال میں واقع قصبے ‘اٹکیاگویک’ (Utqiagvik) میں کل 18 نومبر کو ایک ایسے منفرد قدرتی مظہر کا آغاز ہو رہا ہے جس کے تحت وہاں غروب ہونے والا سورج دو ماہ سے زائد عرصے تک دوبارہ طلوع نہیں ہوگا۔ مقامی وقت کے مطابق 18 نومبر کی دوپہر ایک بج کر 42 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق 19 نومبر کی شب 3 بج کر 41 منٹ) پر سورج غروب ہوگا اور پھر اگلے سال 22 جنوری کی دوپہر تک افق پر نظر نہیں آئے گا، جس کا مطلب ہے کہ اس قصبے کے مکینوں کو مسلسل 65 دن تک سورج کی روشنی دیکھنے کو نہیں ملے گی۔ ماہرین کے مطابق قطبی خطے میں واقع ہونے کی وجہ سے یہاں ہر سال ‘پولر نائٹ’ (Polar Night) کا یہ سلسلہ پیش آتا ہے، تاہم ان تاریک ہفتوں کے دوران مکمل گھپ اندھیرے کے بجائے دوپہر کے اوقات میں جنوبی افق پر ہلکی سی سرمئی روشنی (سول ٹوائلائٹ) ضرور دیکھنے کو ملتی ہے۔