LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف چار ماہ خسارے کے بعد ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ عراقچی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور ٹرمپ اہم دورہ چین سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج طبیعت میں بہتری آنے پر شاہ محمود قریشی پی آئی سی سے ڈسچارج، سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل

امریکا میں انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی دریافت

Web Desk

17 November 2026

امریکی ریاست نیویارک کی اوسویگو بندرگاہ سے ایک انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی پکڑی گئی ہے جسے ماہرین نے ‘لاکھوں میں ایک’ قرار دیا ہے۔ امریکی ادارے فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کے ماہرین نے گزشتہ ماہ آبی ماحول میں حملہ آور انواع کی نگرانی اور معمول کے آبی سروے کے دوران میٹھے پانی کی بربوٹ (Lota lota) نامی اس مچھلی کو پکڑا، جس میں ‘زینتھوکرومزم’ نامی غیر معمولی جینیاتی کیفیت پائی گئی ہے اور اسی وجہ سے اس کا رنگ زرد مائل نارنجی ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق امریکی ادارہ گریٹ لیکس کے ساحلی علاقوں، دریاؤں اور بندرگاہوں میں مچھلیوں کی آبادی کا جائزہ لینے کے لیے الیکٹرو فشنگ، مختلف اقسام کے جال اور ماحولیاتی ڈی این اے کے تجزیے سمیت جدید سائنسی طریقے استعمال کرتا ہے۔