امریکی فوج کی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کے انکشافات
Web Desk
17 November 2026
کویت میں ہونے والے ایک مہلک ایرانی ڈرون حملے میں محفوظ رہنے والے امریکی فوج کے ایک افسر نے امریکی فوج کی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین نوعیت کی خامیوں کے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے معروف پروگرام ’60 منٹس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کویت حملے میں بچ جانے والے امریکی فوج کے میجر اسٹیفن ریمزباٹم نے بتایا کہ حملے سے قبل ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کی واضح اطلاعات کے باوجود متعلقہ فوجی اڈے پر مناسب حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔
میجر اسٹیفن ریمزباٹم نے انکشاف کیا کہ یکم مارچ کو کویت کے پورٹ شعیبہ فوجی اڈے پر ہونے والے ایرانی ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ اس اہم فوجی اڈے پر فضائی حملوں سے بچاؤ کے لیے مناسب مضبوط پناہ گاہیں (بنکرز)، جدید ڈرون شکن نظام اور ہنگامی طبی سہولیات تک موجود نہیں تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے پہلے ہی پورٹ شعیبہ کے اس اڈے کو ممکنہ ایرانی ہدف قرار دے کر خبردار کر دیا تھا، تاہم اعلیٰ حکام کے واضح وعدوں کے باوجود وہاں بروقت ڈرون شکن دفاعی نظام فراہم نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف
17 November 2026
ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس
17 November 2026
بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور
17 November 2026