ٹرمپ انتظامیہ کی غیر ملکی کارکنوں کو گرین کارڈ دینے کے پروگرام میں مزید پابندیوں کی تجویز
Web Desk
17 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کو گرین کارڈ دینے کے پروگرام پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کی باضابطہ تجویز پیش کر دی ہے، جس کا بنیادی مقصد قانونی امیگریشن کے راستے محدود کرنا اور مقامی امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ محنت (ڈیپارٹمنٹ آف لیبر) نے لیبر سرٹیفکیشن پروگرام میں اہم تبدیلیوں کی تجویز دی ہے، جس کے تحت امریکی کمپنیوں کو کسی بھی غیر ملکی ملازم کو بھرتی کرنے یا گرین کارڈ کے لیے اسپانسر کرنے سے قبل یہ ثابت کرنے کے لیے مزید کڑی شرائط پوری کرنا ہوں گی کہ مطلوبہ عہدوں کے لیے ملک میں اہل امریکی کارکن دستیاب نہیں ہیں۔
نئی مجوزہ پالیسی کے تحت ماضی میں حاصل خصوصی رعایات کو ختم کرتے ہوئے پیشہ ور نرسوں اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سائنس دانوں جیسے انتہائی اہم شعبوں کو بھی ان سخت شرائط سے مستثنیٰ نہیں رکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ مجوزہ قواعد میں یہ شرط بھی شامل کی گئی ہے کہ امریکی کمپنیوں کو مقامی ملازمین کی برطرفی (لے آف) کے دو سال کے اندر اسی نوعیت کی ملازمتوں کے لیے غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی کمپنیوں کے لیے مقامی سطح پر بھرتی کے جدید اور وسیع تر اشتہاری طریقے اپنانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ مجوزہ تبدیلیاں 60 روزہ عوامی مشاورت کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو سکیں گی۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پاگئے
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف
17 November 2026
ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس
17 November 2026