امریکی بینکوں کی آن لائن سروسز میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خرابی، صارفین کو شدید مشکلات
Web Desk
17 November 2026
امریکا کے صفِ اول کے بڑے بینکوں کی آن لائن سروسز اور ڈیجیٹل بینکنگ کے نظام میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خلل پیدا ہونے کے باعث لاکھوں صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز اور بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس تکنیکی تعطل سے جے پی مورگن چیس، بینک آف امریکا، ویلز فارگو، یو ایس بینک اور رقوم کی فوری منتقلی کی مقبول ڈیجیٹل ایپ ’زیل‘ (Zelle) کی خدمات بری طرح متاثر ہوئیں۔ آن لائن سروسز کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ (Downdetector) پر صرف چیس بینک کے 5 ہزار سے زائد صارفین نے آن لائن اکاؤنٹس تک رسائی، بیلنس چیک کرنے اور رقوم کی منتقلی میں تعطل کی شکایات درج کرائیں، جبکہ بینک آف امریکا کے صارفین کو اے ٹی ایم اور موبائل ایپ کے استعمال میں بھی شدید دشواری پیش آئی۔
تکنیکی ذرائع کے مطابق اس بڑے تعطل کے پیچھے کسی سائبر حملے یا بیرونی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ جے پی مورگن چیس کے ترجمان نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ بینک کے اندرونی ہارڈویئر سسٹم میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث نہ صرف چیس بینک کے صارفین متاثر ہوئے بلکہ دیگر بینکوں کے ساتھ ہونے والی باہمی ٹرانزیکشنز میں بھی غیر معمولی تاخیر دیکھنے میں آئی۔
دوسری جانب بینک حکام نے صارفین کو مکمل اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود تمام صارفین کے اکاؤنٹس اور رقوم مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف
17 November 2026
ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس
17 November 2026
بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور
17 November 2026