امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
Web Desk
16 November 2026
عالمی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں ملک بھر اور بیرونِ ممالک سے آئے ہوئے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقد ہونے والے نمازِ جنازہ کے اس عظیم الشان اجتماع میں مرحوم کے صاحبزادے مولانا عبد الرحمن نے نمازِ جنازہ کی امامت کے فرائض انجام دیے۔ نمازِ جنازہ میں شریک ہونے کے لیے پاکستان کے کونے کونے سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے عقیدت مندوں، علمائے کرام اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد لاہور پہنچی۔
اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جبکہ شرکا کی کثیر تعداد کے پیشِ نظر سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026