LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان

پنجاب کے مسافروں پر کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی سفرپر پابندی،درجنوں مسافر آف لوڈ

Web Desk

5 November 2025

پنجاب سے جاری پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ سے اپنا پہلا غیر ملکی سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام ایف آئی اے کی ایک غیر اعلانیہ پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے اپنے افسران کو ہدایت دی ہے کہ آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں کی صبح و شام تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں درجنوں مسافروں کو آف لوڈ کیا جا چکا ہے۔ صرف سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 709 سے 57 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، جن میں سے 35 عمرہ زائرین اور 22 ملازمت کے ویزے پر سفر کرنے والے افراد شامل تھے۔اطلاعات کے مطابق قومی ایئرلائن سمیت تمام نجی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پنجاب کے پاسپورٹ ہولڈرز کو کراچی سے پہلے غیر ملکی سفر پر روانہ نہ کریں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے انہیں شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، کیونکہ ٹکٹ منسوخ ہونے سے لاکھوں روپے ضائع ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر واضح اور امتیازی پالیسی پر وضاحت دی جائے اور متاثرہ مسافروں کو ریلیف فراہم کیا جائے