LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی 13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو 126 رنز سے شکست دے دی

Web Desk

16 November 2026

بنگلا دیش میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے انتہائی شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں میزبان بنگلا دیش کو 126 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔

میچ میں پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے جارح مزاج بلے باز بدر منیر نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ طلحہ اقبال 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستانی بلے بازوں کی عمدہ اور جارحانہ کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 245 رنز کا مشکل ہدف ملا۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ لائن پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح گرین شرٹس نے یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ 126 رنز سے جیت کر ایونٹ میں اپنی پہلی شاندار کامیابی سمیٹ لی۔ شیڈول کے مطابق قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اب اپنا دوسرا اور اہم میچ کل 17 نومبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔