ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
Web Desk
16 November 2026
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی اور حالیہ ناقص کارکردگی مہنگی پڑ گئی ہے، جس کے باعث وہ آئندہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
ٹیم ذرائع کے مطابق قومی سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے مشاورت کے بعد عماد بٹ کو ٹورنامنٹ کے اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے لیے پاکستان کی 18 رکنی حتمی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں سابق کپتان کا نام شامل نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد بٹ کی ٹیم سے عدم شمولیت کی بنیادی وجوہات میں نظم و ضبط (ڈسپلن) کی خلاف ورزی اور حالیہ میچز میں ان کی ناقص پرفارمنس کو قرار دیا جا رہا ہے۔
شیڈول کے مطابق معروف بین الاقوامی ایونٹ ’سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ‘ 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم مختلف عالمی ٹیموں کے مدمقابل میدان میں اترے گی۔
متعلقہ عنوانات
آئی سی سی کا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فارمیٹ میں اہم تبدیلیوں کا اعلان
16 November 2026
ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
16 November 2026
روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گا
16 November 2026
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو 126 رنز سے شکست دے دی
16 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں شروع
16 November 2026
روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گا
16 November 2026
آئی سی سی نے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا روڈ میپ منظور کرلیا
16 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست
16 November 2026