پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں شروع
Web Desk
16 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں نے جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن میچ کے لیے اپنی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے اسلام آباد کرکٹ کلب میں منعقدہ آپشنل ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔ اس دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے 12 کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی اور میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف تکنیکی مشقیں کیں۔
دوسری جانب مہمان سری لنکن ٹیم نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل 17 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بلا نتیجہ (ڈرا) ختم ہو گیا تھا، جس کے بعد اب دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی نظریں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آئی سی سی کا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فارمیٹ میں اہم تبدیلیوں کا اعلان
16 November 2026
ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
16 November 2026
روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گا
16 November 2026
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو 126 رنز سے شکست دے دی
16 November 2026
ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
16 November 2026
روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گا
16 November 2026
آئی سی سی نے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا روڈ میپ منظور کرلیا
16 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست
16 November 2026