روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گا
Web Desk
16 November 2026
روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کر سکے گا، کیونکہ میزبان ملک کینیڈا نے یوکرین جنگ کے تناظر میں روسی کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے ملک میں داخلے پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا دوٹوک فیصلہ کیا ہے۔
انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن (IIHF) نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ متبادل مقامات اور انتظامات پر غور و خوض کے باوجود اس میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کینیڈا ہی کرے گا۔ شیڈول کے مطابق عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ 26 دسمبر 2026ء سے 5 جنوری 2027ء تک کینیڈا کے شہروں ایڈمنٹن اور ریڈ ڈیئر میں منعقد ہوگی۔
کینیڈا کے وزیرِ مملکت برائے کھیل ایڈم وان کوورڈن کے مطابق روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے کینیڈا میں داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے ان کے پاس درست ویزے ہی کیوں نہ موجود ہوں۔ اس پالیسی فیصلے کے تحت دونوں ممالک کے دستے اور حکام آئندہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے مکمل طور پر محروم رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2022ء میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن نے روس اور اس کے اتحادی بیلاروس کی قومی ٹیموں کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کر دیا تھا، اور انہی پابندیوں کے تسلسل کے باعث دونوں ممالک کی ٹیمیں مسلسل عالمی آئس ہاکی ایونٹس سے باہر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آئی سی سی کا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فارمیٹ میں اہم تبدیلیوں کا اعلان
16 November 2026
ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
16 November 2026
روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گا
16 November 2026
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو 126 رنز سے شکست دے دی
16 November 2026
ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
16 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں شروع
16 November 2026
آئی سی سی نے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا روڈ میپ منظور کرلیا
16 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست
16 November 2026