جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا
Web Desk
16 November 2026
جنوبی کوریا میں قومی سطح کے انتہائی مسابقتی ٹیکس اکاؤنٹنٹ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے نقل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ امیدوار نے رواں برس اپریل اور جولائی میں منعقد ہونے والے ٹیکس اکاؤنٹنٹ امتحان کے دونوں مراحل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ امتحان کے پہلے مرحلے میں اس نے مجموعی طور پر 400 میں سے 397.5 نمبر حاصل کیے تھے اور 160 سوالات میں سے صرف ایک سوال کا غلط جواب دیا تھا، جس کے بعد اس کی غیر معمولی اور حیران کن کارکردگی پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے اور نقل کے سنگین الزامات سامنے آئے۔
تحقیقات اور دباؤ بڑھنے پر امیدوار نے اپنے وکیل کے ذریعے اعتراف کیا کہ اس نے امتحانی کمرے میں خفیہ طریقے سے ایک چھوٹے کیمرے کی مدد سے سوالات کی تصاویر محفوظ کیں اور پھر انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پلیٹ فارم کو بھیج کر درست جوابات حاصل کیے، جنہیں بعد ازاں اس نے اپنے اسمارٹ فون پر دیکھ کر حل کیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور
16 November 2026
ہوا بازی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، چین کے برقی مسافر طیارے کی پہلی پرواز کامیاب
16 November 2026
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
16 November 2026
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
16 November 2026