امریکا کے ساتھ موجودہ صورتحال میں کوئی معاہدہ ممکن نہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ
Web Desk
16 November 2026
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال اور واشنگٹن کے غیر سنجیدہ رویے کے پیشِ نظر امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اپنے ایک دوٹوک بیان میں ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا نے ایران کی جانب سے پیش کردہ جائز شرائط پر کوئی قابلِ عمل جواب نہیں دیا اور بعض اہم شرائط پر عملدرآمد کا معاملہ غیر یقینی مستقبل پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا پر کسی صورت بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس بات کا شدید خدشہ موجود ہے کہ واشنگٹن مذاکرات کے نام پر وقت حاصل کر کے دوبارہ جارحیت اور حملوں کی تیاری کر سکتا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب اس انتظار میں نہیں رہے گا کہ امریکا پہلے حملہ کرے اور اس کے بعد جواب دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے گزشتہ روز بھی حملے کیے ہیں اور ایران اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔
دفاعی تیاریوں اور داخلی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی مسلح افواج نئے اور زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل تیار کر رہی ہیں، جبکہ جاری جنگی صورتحال کے دوران ملک بھر میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے مزید دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دی جائے گی، اور جب تک جنگ مستقل طور پر ختم نہیں ہوتی، اس وقت تک جوہری تنصیبات کا کوئی معائنہ بھی نہیں ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026