برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش
Web Desk
16 November 2026
برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی نے غزہ کی بگڑتی ہوئی اور انتہائی تشویشناک انسانی صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے فوری اور بلا رکاوٹ امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کا سخت مطالبہ کیا ہے۔
چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران اب ایک تباہ کن شکل اختیار کر چکا ہے، جبکہ حالیہ سردیوں کی پہلی بارش اور سیلابی صورتحال نے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔
مشترکہ بیان میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ غزہ کی سرحد پر ڈیڑھ لاکھ خیمے اور دیگر ضروری امدادی سامان تاحال روکا ہوا ہے، جس کے باعث شدید سردی اور کڑے موسم میں بے گھر فلسطینیوں کو ناقابلِ بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزرائے خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ غزہ کے تمام سرحدی راستے فوری طور پر کھولے جائیں تاکہ خیموں سمیت انسانی جانیں بچانے والا ضروری امدادی سامان متاثرہ علاقے میں بلا تعطل داخل ہو سکے۔
بیان کے آخر میں تمام فریقوں سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ امن منصوبے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور فوری جنگ بندی کا احترام کریں تاکہ جنگ سے متاثرہ عام شہریوں تک بروقت اور موثر انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026