ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن ملک میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی صدر
Web Desk
16 November 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور دشمن ملک میں مختلف نوعیت کے مسائل اور بحران پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔
اپنے ایک اہم بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت جن پیچیدہ حالات اور چیلنجز کا سامنا ہے، ان میں عوام کو ثابت قدم رہنے کے لیے صبر و برداشت کا دامن تھامنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش حقیقی مسائل اور اندرونی و بیرونی چیلنجز سے عوام کو بروقت آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ موجودہ حالات کی سنگینی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
صدر مسعود پزشکیان نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت ملکی وسائل اور صلاحیتوں کے مطابق مسلح افواج کی مکمل مدد جاری رکھے گی اور ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کے لیے اپنی آئینی و انتظامی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتی رہے گی۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ عوام کو درپیش معاشی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عام شہریوں کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026