LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج

Web Desk

16 November 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن اسلام آباد نے ترکیہ سے ملک بدر ہو کر پاکستان واپس پہنچنے والے آٹھ پاکستانی شہریوں کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ آٹھوں پاکستانی شہری قانونی ورک ویزوں پر روزگار کی غرض سے ترکیہ گئے تھے، تاہم وہاں پہنچنے کے بعد انہوں نے ویزوں پر درج متعلقہ کمپنیوں میں ملازمت کرنے کے بجائے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر دیگر مقامات پر کام کرنا شروع کر دیا۔

قواعد و ضوابط کی اس سنگین خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر ترکیہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان تمام آٹھ شہریوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا تھا، جس کے بعد قانونی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں ترکیہ سے ڈی پورٹ (ملک بدر) کر کے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزمان کی پاکستان واپسی پر انہیں حراست میں لے کر ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کی گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے اور اس میں ملوث دیگر سہولت کاروں اور انسانی سمگلنگ یا غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ایجنٹس کے ممکنہ کردار کا تعین بھی دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔