LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

اسلام آباد کی انتظامی اور جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار

Web Desk

16 November 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کے لیے ابتدائی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت کی جغرافیائی حدود میں نمایاں توسیع کی تجویز بھی سنجیدگی سے زیرِ غور ہے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انتظام و انصرام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک نیا اور جامع انتظامی ماڈل متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد کو خصوصی اسٹیٹس یا ایک مثالی انتظامی یونٹ کا درجہ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے خدوخال کے مطابق اس نئے نظام میں اسلام آباد کا بااختیار انتظامی سربراہ میئر ہوگا، جبکہ اس خصوصی انتظامی یونٹ کے منتخب اراکین کی تعداد 25 سے 30 تک رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اس مجوزہ منصوبے میں وفاقی دارالحکومت کی موجودہ جغرافیائی حدود میں توسیع بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور، راولپنڈی کے ملحقہ بعض علاقوں، اور ضلع مری کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 کے علاقوں کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں زیرِ بحث رہنے والا گوادر یا ملک کی دیگر بندرگاہوں کو اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے کا منصوبہ باضابطہ طور پر ترک کر دیا گیا ہے۔ تاہم، مجوزہ نئے انتظامی ماڈل کے نفاذ اور دارالحکومت کی حدود میں تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلے اور قانونی تقاضوں کی تفصیلات تاحال منظرِ عام پر نہیں آ سکیں۔