LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی 13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست

Web Desk

16 November 2026

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے ایک اہم میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے۔ قومی ٹیم کی جانب سے بلے باز گل فیروزہ 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں، تاہم دیگر بلے باز نیدرلینڈز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔

جواب میں نیدرلینڈز کی ویمن ٹیم نے 127 رنز کا آسان ہدف انتہائی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے محض 14.5 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے کامیابی اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی جانب سے باؤلنگ میں صرف طوبہ حسن ہی متاثر کن کارکردگی دکھا سکیں جنہوں نے نیدرلینڈز کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں اس شکست سے قبل پاکستان ویمن ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش اور تھائی لینڈ کے خلاف فتوحات حاصل کر چکی ہے۔