LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید کے پی میں 3 ایم پی او حراست کیس، اختر مینگل اور راجہ ناصر عباس فریق بننے کے خواہاں نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح ہے: عظمیٰ بخاری ٹی فائیو پاور پراجیکٹ کی تعمیر: تربیلہ ڈیم سے پانی کے اضافی اخراج کا فیصلہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا سربراہ پاک فضائیہ کا ازبکستان کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق نئے صوبوں کا قیام اب قومی مطالبہ بن چکا ہے: محمد علی درانی لاہور ہائیکورٹ کی صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا

ٹی فائیو پاور پراجیکٹ کی تعمیر: تربیلہ ڈیم سے پانی کے اضافی اخراج کا فیصلہ

Web Desk

15 November 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں زیرِ تعمیر ٹی فائیو (T5) پاور پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کے دوران تربیلہ ڈیم سے پانی کا اضافی اخراج کیا جائے گا، جس کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح معمول سے کافی بلند ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج تربیلہ ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے تجاوز کر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کے اس ممکنہ اضافی بہاؤ کے پیشِ نظر ڈیم کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں آباد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے باقاعدہ اعلانات شروع کر دیے گئے ہیں، جبکہ مقامی آبادی کو دریائے سندھ اور ڈیم کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت سے مکمل گریز کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت ڈیم اور دریا میں کشتی رانی اور نہانے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ مقامی کسانوں اور مویشی پال حضرات کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی جانی و مالی نقصان اور ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اپنے مال مویشیوں کو دریا کے کناروں سے دور رکھیں۔