LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ذیابیطس خاموش دشمن، احتیاط اور بہتر طرز زندگی سے قابو پایا جا سکتا ہے: مریم نواز پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: ماہرین کا انکشاف پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان، پاکستان مخالف بیانیہ مسترد خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار اقوامِ متحدہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر زور بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک پاکستان اور کویت کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق لاہور: شاہی قلعے کا اکبری دروازہ دو صدیوں بعد عوام کیلئے کھولنے کی تیار، بحالی مکمل امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع

پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ

Web Desk

14 November 2026

پاکستان نے خلیجی خطے میں جاری فوجی اشتعال انگیزی اور غیر قانونی حملوں کے فوری خاتمے کا دوٹوک مطالبہ کرتے ہوئے خطے کی تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام، شہریوں اور تجارتی جہاز رانی کے تحفظ اور پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں ’’خلیج کی صورتحال اور بین الاقوامی امن و سلامتی پر اس کے اثرات، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحری سلامتی کو لاحق خطرات‘‘ کے تناظر میں خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے خلیجی برادر ممالک سمیت وسیع تر خطے کی سلامتی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے سفیر سید حیدر شاہ نے واضح کیا کہ ان ممالک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے خلاف ہونے والے حملوں کی دوٹوک مذمت کی اور ان کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

پاکستانی مندوب نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکتِ سعودی عرب کے خلاف حملوں اور دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جن میں شہری تنصیبات اور قانونی تجارت میں مصروف بحری جہازوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے، بشمول ہوائی اڈوں اور توانائی کی تنصیبات پر حملے کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔

آبنائے ہرمز اور باب المندب کی تزویراتی اور معاشی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر سید حیدر شاہ نے خبردار کیا کہ بحری آمدورفت کو لاحق خطرات اور تجارتی جہازوں پر حملوں سے نہ صرف بے گناہ ملاحوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ رہی ہیں بلکہ بین الاقوامی تجارت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جس سے عالمی سطح پر توانائی اور خوراک کے عدم تحفظ میں اضافہ ہو رہا ہے اور بالخصوص کمزور معیشتوں کے لیے یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے عالمی قوانین کے تحت بحری جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں کے مکمل احترام، تجارتی جہازوں اور ان کے عملے کے تحفظ، معمول کی بحری آمدورفت کی فوری بحالی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کیے جانے والے امدادی سامان کی محفوظ اور بلا رکاوٹ ترسیل یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

سفیر حیدر شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے علاقائی تنازعات اور عدم استحکام کی بنیادی وجوہات کا مستقل حل ناگزیر ہے، اور اس مقصد کے لیے مشترکہ سلامتی، پُرامن بقائے باہمی اور باہمی خوشحالی پر مبنی ایک مضبوط علاقائی نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے واضح کیا کہ مستقبل کا راستہ محاذ آرائی کے بجائے مکالمے اور سفارت کاری سے ہی نکلنا چاہیے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ حملے فوری طور پر بند کریں، باہمی رابطے کے ذرائع کھلے رکھیں اور علاقائی امن اقدامات سمیت اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مصالحتی کوششوں کی بھرپور حمایت کریں۔ آخر میں انہوں نے خطے اور اس سے آگے کشیدگی میں کمی، بحری سلامتی اور پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے برادر اور دوست ممالک سمیت عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔