LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: ماہرین کا انکشاف پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان، پاکستان مخالف بیانیہ مسترد خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار اقوامِ متحدہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر زور بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک پاکستان اور کویت کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق لاہور: شاہی قلعے کا اکبری دروازہ دو صدیوں بعد عوام کیلئے کھولنے کی تیار، بحالی مکمل امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں ملاقات متوقع ایران کا دشمنوں کیخلاف طاقتور اور دردناک فوجی کارروائیوں کا اعلان

وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب

Web Desk

14 November 2026

وادی لیپہ میں عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام ایک خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں، اسکول و کالج کے طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

اس آگاہی تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد مقامی عوام کو ذیابیطس (شوگر) جیسی خاموش بیماری کی ابتدائی علامات، اس کے پھیلاؤ کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کی ضروری احتیاطی تدابیر سے مؤثر انداز میں روشناس کرانا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین اور مقررین نے متوازن غذا کے استعمال، باقاعدہ جسمانی ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی کو اپنانے کو ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر ذیابیطس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب اور واک کے شرکاء نے دوردراز پہاڑی علاقے میں صحتِ عامہ سے متعلق اس طرح کی مفید اور تعمیری آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد پر پاک فوج کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔