LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں ملاقات متوقع ایران کا دشمنوں کیخلاف طاقتور اور دردناک فوجی کارروائیوں کا اعلان ابوظہبی میں ایک کروڑ 40 لاکھ درہم کے زیورات کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار شارجہ بک فیئر میں عمانی حلوہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم کے بعد تفریحی کشتی ڈوب گئی گولڈن ویزا کے نام پر فراڈ، اماراتی عدالت کا متاثرہ خاتون کو 13 ہزار 600 درہم ادا کرنے کا حکم دبئی میں اکتوبر کے دوران ٹریفک قوانین کی 27 ہزار 756 خلاف ورزیاں ریکارڈ شارجہ بک فیئر: بچوں کو اپنی حفاظت، اجنبی افراد سے بچاؤ کیلئے خصوصی تربیت محمد علی درانی نے چھوٹے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار دے دیا رواں مالی سال عوام سے 10 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول بھارتی ریاست منی پور میں خونریزی، تشدد کا سلسلہ جاری، فائرنگ سے خاتون ہلاک، دو زخمی روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے: ترجمان کریملن

دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم کے بعد تفریحی کشتی ڈوب گئی

Web Desk

14 November 2026

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیواورلینز میں دریائے مسیسیپی کے اندر ایک خوفناک حادثے کے دوران آئل ٹینکر لنگر انداز تفریحی کشتی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں تفریحی کشتی پانی میں ڈوب گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت مذکورہ تفریحی کشتی پر مجموعی طور پر 129 مسافر سوار تھے۔ یہ کشتی اس وقت بندرگاہ پر لنگر انداز تھی کہ اچانک ایک بڑا آئل ٹینکر بے قابو ہو کر اس سے جا ٹکرایا، جس کی زد میں آ کر کشتی کو شدید نقصان پہنچا اور وہ پانی میں غرق ہو گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ڈوبنے والے مسافروں کی تلاش اور امداد کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تاحال حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا مسافروں کی طبی حالت سے متعلق کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔