محمد علی درانی نے چھوٹے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار دے دیا
Web Desk
14 November 2026
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے اوکاڑہ میں ایک تقریب اور گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور مسائل کے مستقل حل کے لیے نئے چھوٹے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔
محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ ملک میں مضبوط اور بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کے بغیر حقیقی ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے موجودہ حکومتی ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وسائل عام عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے مراعات یافتہ حکمرانوں پر خرچ ہو رہے ہیں، جبکہ آج کا عام پاکستانی ملک میں حقیقی اور نچلی سطح پر تبدیلی کا خواہاں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے یاد دلایا کہ بہاولپور صوبے کے قیام کا باضابطہ مطالبہ سب سے پہلے انہوں نے اٹھایا تھا، اور افسوس کا اظہار کیا کہ ہمیشہ سے بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جنوبی پنجاب، بہاولپور اور ہزارہ کے علیحدہ صوبے نہ بنانا ایک بڑی سیاسی غلطی ہے جس کا خمیازہ خطے کے پسماندہ عوام بھگت رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ابوظہبی میں ایک کروڑ 40 لاکھ درہم کے زیورات کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
14 November 2026
شارجہ بک فیئر میں عمانی حلوہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
14 November 2026
فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
14 November 2026
قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط
14 November 2026
دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم کے بعد تفریحی کشتی ڈوب گئی
14 November 2026
گولڈن ویزا کے نام پر فراڈ، اماراتی عدالت کا متاثرہ خاتون کو 13 ہزار 600 درہم ادا کرنے کا حکم
14 November 2026
دبئی میں اکتوبر کے دوران ٹریفک قوانین کی 27 ہزار 756 خلاف ورزیاں ریکارڈ
14 November 2026
شارجہ بک فیئر: بچوں کو اپنی حفاظت، اجنبی افراد سے بچاؤ کیلئے خصوصی تربیت
14 November 2026