رواں مالی سال عوام سے 10 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول
Web Desk
14 November 2026
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 10 ارب روپے کی اضافی وصولی کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی سے ستمبر تک پٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 381 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں 371 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کا پرائمری بیلنس (Primary Balance) جی ڈی پی کا 2.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ہندسوں کی صورت میں 2 ہزار 973 ارب روپے رہا۔ اس دوران قومی قرضوں کی سود ادائیگیوں پر 1 ہزار 700 ارب روپے جبکہ دفاعی اخراجات کی مد میں 495 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
وزارتِ خزانہ کی دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران حکومت کی کل آمدن 6 ہزار 3 ارب روپے رہی، جبکہ مجموعی حکومتی اخراجات 4 ہزار 370 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے۔
متعلقہ عنوانات
شارجہ بک فیئر میں عمانی حلوہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
14 November 2026
فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
14 November 2026
قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط
14 November 2026
دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم کے بعد تفریحی کشتی ڈوب گئی
14 November 2026
گولڈن ویزا کے نام پر فراڈ، اماراتی عدالت کا متاثرہ خاتون کو 13 ہزار 600 درہم ادا کرنے کا حکم
14 November 2026
دبئی میں اکتوبر کے دوران ٹریفک قوانین کی 27 ہزار 756 خلاف ورزیاں ریکارڈ
14 November 2026
شارجہ بک فیئر: بچوں کو اپنی حفاظت، اجنبی افراد سے بچاؤ کیلئے خصوصی تربیت
14 November 2026
محمد علی درانی نے چھوٹے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار دے دیا
14 November 2026