LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شارجہ بک فیئر میں عمانی حلوہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم کے بعد تفریحی کشتی ڈوب گئی گولڈن ویزا کے نام پر فراڈ، اماراتی عدالت کا متاثرہ خاتون کو 13 ہزار 600 درہم ادا کرنے کا حکم دبئی میں اکتوبر کے دوران ٹریفک قوانین کی 27 ہزار 756 خلاف ورزیاں ریکارڈ شارجہ بک فیئر: بچوں کو اپنی حفاظت، اجنبی افراد سے بچاؤ کیلئے خصوصی تربیت محمد علی درانی نے چھوٹے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار دے دیا رواں مالی سال عوام سے 10 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول بھارتی ریاست منی پور میں خونریزی، تشدد کا سلسلہ جاری، فائرنگ سے خاتون ہلاک، دو زخمی روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے: ترجمان کریملن روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ میں تین قائم مقام ججز تعینات کرنے کا فیصلہ نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں پاکستان اور برطانیہ کی دوستی مضبوط اقتصادی شراکت داری کی متقاضی ہے: وزیراعظم

بھارتی ریاست منی پور میں خونریزی، تشدد کا سلسلہ جاری، فائرنگ سے خاتون ہلاک، دو زخمی

Web Desk

14 November 2026

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی تشدد اور خونریزی کا سلسلہ تھم نہ سکا، جہاں فائرنگ کے ایک تازہ واقعے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے کے خلاف کوکی قبائل کی نمائندہ تنظیم کمیٹی آن ٹرائبل یونٹی (سی او ٹی یو – CoTU) نے ضلع کانگپوکپی (نگپوکپی) میں 48 گھنٹے کی مکمل ہڑتال اور پہیہ جام کا اعلان کر دیا ہے۔ قبائلی تنظیم نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام قرار دیتے ہوئے علاقے سے تمام مرکزی اور ریاستی سکیورٹی فورسز کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ریاستی نائب وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق نئی دہلی کی تسلط پسندانہ پالیسیوں اور مقامی آبادی کے بنیادی حقوق سلب کیے جانے کے خلاف بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں آزادی اور خودمختاری کی تحریکیں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست منی پور میں مئی 2023ء سے شروع ہونے والے نسلی فسادات اور خونریزی میں اب تک سرکاری و غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 306 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 49 شہری تاحال لاپتہ ہیں۔ ریاست میں بدترین امن و امان اور انتہائی کشیدہ حالات کے پیشِ نظر منی پور ہائیکورٹ نے بھی مردم شماری کے عمل کو 30 اپریل 2027ء تک مؤخر کرنے اور روکنے کی باضابطہ ہدایت جاری کر دی ہے۔