LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری

چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار

Web Desk

13 November 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی اور مؤثر انتظامی اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی برآمدات سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں چینی کی مجموعی دستیابی، مقامی ضروریات اور برآمدات کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور عام شہریوں کو مناسب قیمت پر چینی کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ چینی کی برآمدات سے متعلق تمام فیصلوں میں ملکی کھپت اور صارفین کے مفادات کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔