انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
Web Desk
13 November 2026
انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیے ہیں، جس کے بعد کمیٹی کی باضابطہ تشکیل کی راہ ہموار ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مجوزہ ارکان کی فہرست نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ارسال کر دی ہے، جن میں اعظم نذیر تارڑ، اسحاق ڈار اور خود ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے نام بھی شامل ہیں، جبکہ نائب وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر سے آئندہ پیر کے روز اہم ملاقات طے پائی ہے جس میں پی ٹی آئی سے بھی کمیٹی کے لیے نام مانگے جائیں گے، اور اپوزیشن جماعت کی جانب سے ناموں کی فراہمی کے بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی
13 November 2026
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026
روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار
13 November 2026
چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار
13 November 2026
42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری حکم جاری
13 November 2026
پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف
13 November 2026
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
13 November 2026
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
13 November 2026